Live Updates

پی ٹی آئی کی حکومت نے معاشی اصلاحی پیکیج پیش کر کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے،حلیم عادل شیخ

بے روزگاری کے لئے 5ارب کا قرضہ حسنہ کا اعلان بھی خوش آئند ہے جس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،پارلیمانی لیڈرپی ٹی آئی سندھ

بدھ 23 جنوری 2019 22:25

پی ٹی آئی کی حکومت نے معاشی اصلاحی پیکیج پیش کر کے عوام کی امنگوں کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیامانی لیڈر و جنرل سیکریٹری سندھ حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی کی حکومت کا آج پیش کیا جانے والے معاشی اصلاحی پیکیج کو عوام کی امنگوں کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے معاشی اصلاحی پیکیج کو منی بجیٹ کا نام دیکر عوام دشمن پالیسی واضح کی ہے ٹیکس اصلاحی پیکیج میں ملک کی غریب عوام کو مکمل رلیف دیا گیا ہے، عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا گیا ، زرعی ٹیکس میں نمایاں کمی سندھ کی عوام کے لئے ترقی کی راہ بنے کی کیوں کہ صوبہ سندھ ایک زرعی صوبہ ہے پچھلی کئی دھائیوں سے سندھ کی زراعت کو تباہ کیا گیا تھا نواز اورزرداری نے زراعت کی شعبوں میں کرپشن کرنے کے لئے اسکیمیں متعارف کرائی گئی عام عوام کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

پہلی بار قطر حکومت نے میں پاکستانی کی ایک لاکھ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع دیئے ہیں ۔ بے روزگاری کے لئے قرضہ حسنہ کا اعلان بھی خوش آئیند ہے جس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔ملک کی صنعت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ٹیکس ریفارمس کے ذریعے صنعت کو مزید منافعہ بخش بنایا جائے گا۔ انرجی منصوبوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، نواز شریف نے بئنک ٹرانزیکشن پر ٹیکش عائد کیا تھا جس کا بھی خاتمہ کیا گیا ہے تمام اصلاحات عوام کے مفاد کی گئی ہیں سندھ کی عوام آج کے پیش کردہ معاشی اصلاحی پیکیج کو خوش آئیند قرار دیتی ہیں، اپوزیشن کو عوامی مسئلوں پر سیاست نہیں کرنی چاہیے اگر عوام کے مفادات میں کام کیا جاتا ہے تو ان کو ساتھ دینا چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات