Live Updates

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی

بدھ 23 جنوری 2019 22:41

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ضمنی بجٹ میں دی گئی تجاویز پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ ضمنی بجٹ لانا وقت کی ضرورت ہے، اس سے عام آدمی پر بوجھ نہیں پڑے گا، وفاقی کابینہ کے ارکان نے اسد عمر کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات