Live Updates

وفاقی حکومت نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کاعندیہ دیدیا

بیوروکریسی ساہیوال واقعے پر اثر انداز نہ ہونے پائے ، واقعہ پر میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے،اجلاس سے خطاب ضرورت پڑی تو ساہیوال واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور کرسکتے ہیں، اپوزیشن جوڈیشل کمیشن کے لیے سفارشات دینا چاہے تو سننے کو تیار ہیں،وزیراعظم

بدھ 23 جنوری 2019 22:47

وفاقی حکومت نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کاعندیہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) وفاقی حکومت نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ساہیوال واقعہ کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث بھی کی گئی۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ساہیوال واقعہ کے حوالے سے بیوروکریسی پر دھیان رکھیں، بیوروکریسی ساہیوال واقعہ پر اثر انداز نہ ہونے پائے اور واقعے پر میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساہیوال کیس کی تحقیقات سے متعلق خود کو آگاہ رکھ رہا ہوں، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت کو پولیس اصلاحات کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ضرورت پڑی تو ساہیوال واقعے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور کرسکتے ہیں، اپوزیشن جوڈیشل کمیشن کے لیے سفارشات دینا چاہے تو سننے کو تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ ساہیوال واقعے کی جیآئی ٹی مکمل تحقیقات کررہی ہے، ان تحقیقات کو قوم کے سامنے لائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات