Live Updates

گورنر پنجاب سے پاکستان جر نلسٹ فائونڈیشن کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں مظلوم کو انصاف نہ ملے میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا ‘چوہدری محمد سرور (ق)لیگ سے حکومت میں آنے سے پہلے کا اتحاد ہے وہ حکومت کیساتھ ہے حکومت آئینی مدت پوری کر یں گی‘گورنر پنجاب

بدھ 23 جنوری 2019 22:47

گورنر پنجاب سے پاکستان جر نلسٹ فائونڈیشن کے وفد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں مظلوم کو انصاف نہ ملے میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا ۔(ق) لیگ سے حکومت میں آنے سے پہلے کا اتحاد ہے وہ حکومت کیساتھ ہے حکومت آئینی مدت پوری کر یں گی ۔سانحہ ساہیوال کے ایک ایک ذمہ دارکو سزا ملے گی اور ملک میں انصاف کی مثال قائم کر یں گے ۔

کر پشن کر نیوالے کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو گا اس کو معافی نہیں دی جاسکتی ہے ۔کر پشن کے خاتمے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کر پشن کر نیوالوں کا حساب دینا ہی پڑیگا۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گور نر ہاس لاہور میں پاکستان جر نلسٹ فانڈیشن کے چیئرمین راحت ذوالفقار کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفدسے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف جب حکومت میں آئی تواس وقت ملک کے معاشی حالات کے بارے میں پوری قوم جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب غیر ملکی دوروں کے بعد ملک بڑی تیزی کیساتھ معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے یہ طے کر لیا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کیلئے عارضی نہیں بلکہ مستقل پالیسی بنائی جائے اور آنیوالے دنوں میں قوم دیکھے گی کہ ملک نہ صرف معاشی طور پر مضبوط ہوگا بلکہ ملک میں روزگار کے مواقعے بھی میسر آئیں گے، غر بت اورمہنگائی جیسے مسائل بھی ختم ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ (ق) لیگ نے عام انتخابات 2018میں تحر یک انصاف کیساتھ اتحاد کیا ہے اور آج بھی حکومت کیساتھ اتحاد میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں اتحادی حکومتیں ہوتیں ہیں وہاں پر اتحادیوں کے بعض اوقات تحفظات بھی پیدا ہوتے ہیں اور (ق) لیگ کے جو بھی تحفظات ہیں انکو دور کیا جارہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف کی وفاقی یا پنجاب حکومت کو کسی قسم کوئی خطر ہ نہیں بلکہ وفاقی اور صوبائی حکومت اتحاد یوں کیساتھ ملکر اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ تحر یک انصاف کی پہلی حکومت ہے جس نے سانحہ ساہیوال کے بعدایک مثال قائم کرتے ہوئے 72گھنٹوں میں ہی ابتدائی تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کو نہ صرف ان کے عہدوں سے ہٹایا بلکہ بے گناہوں کو مار نیوالوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ بھی چلے گا اور ذمہ داروں کو انکے انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیس سمیت اداروں کو سیاست سے پاک کر نے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات