اسد عمر کو کام نہیں آتا تو ملک چھوڑ دیں ، اسحاق ڈار

خدارا ملکی معیشت کے ساتھ سیاست کرنا چھوڑ دیں ،یہ ملک اب تجربوں کی بنیاد پر نہیں چل سکتا، پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو 50ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکی ہے ،سابق وزیر خزانہ ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں یہ خیراتی ادارہ نہیں ایک ملک ہے اب عالمی اداروں کے ساتھ غلط بیانی نہ کریں ،حکومت کے موجودہ اقدامات غیر سنجیدہ ہیں میری صحت اجازت دے گی تو واپس آونگا، منی بجٹ پر ردعمل

بدھ 23 جنوری 2019 23:01

اسد عمر کو کام نہیں آتا تو ملک چھوڑ دیں ، اسحاق ڈار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2019ء) سابق وزیر خزانہ و رہنما مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کو کام نہیں آتا تو ملک کی جان چھوڑ دیں خدارا ملکی معیشت کے ساتھ سیاست کرنا چھوڑ دیں، یہ ملک اب تجربوں کی بنیاد پر نہیں چل سکتا نئی حکومت پاکستان کو50ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکے، ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں یہ خیراتی ادارہ نہیں ایک ملک ہے اب عالمی اداروں کے ساتھ غلط بیانی نہ کریں اسد عمر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے منی بجٹ پر پر اپنے ردعمل میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا اسد عمر نے حقائق کے خلاف بات کی اور وہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کو 50ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکے ہیں اگر اسد عمر کو کام نہیں آتا تو وہ ملک کی جان چھوڑ دیں کیونکہ موجودہ حکومت نے سٹاک ایکسچینج کو 45ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ان کی وجہ سے ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو گئی اور انہوں نے ملکی معشیت میں مصنوعی طور پر کچھ نہیں کیا اور اچھی بھلی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کرنسی روکنے کیلئے ہم نے ڈالر کو اوپن مارکیٹ میں نہیں بیچا یہ بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کی بہتری بتا رہے ہیں خدارا عالمی اداروں کے ساتھ غلط بیانی نہ کریں وزیر قانون فروغ نسیم کہہ چکے ہیں کہ ڈی ویلیوایشن کرکے تجربہ کیا ہے کیا پاکستان اب تجربوں پر چلے گا ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت کیا کر رہی ہے مجھے بتائیں بے روزگاری غربت کیسے ختم کرو گے اور آنے والی نسلوں کو کیا دو گے خدارا معیشت کے ساتھ اب سیاست کرنا بند کر دیں پی ٹی آئی والوں نے تو دھرنوں سے جھوٹ بولنا شروع کیا ہے یہ خیراتی ادارہ نہیں ملک چلانا ہے حکومت کے موجودہ اقدامات غیر سنجیدہ ہیں میری صحت اجازت دے گی تو واپس آونگا۔