Live Updates

حکومت نے اپوزیشن کی شدید مزاحمت کے باوجود سینیٹ میں بھی دوسرافنانس ترمیمی بل پیش کردیا

چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کے واک ائوٹ کے باوجو وزیر مملکت حماد اظہر کے ذریعے بجٹ پیش کرنے کی اجازت دیدی آئین کے آرٹیکل 9 کی کلاز 6کے تحت وزیر خزانہ اسد عمر کو خود ایوان بالا میں بل پیش کرنا چاہیے، سینیٹر میاں رضاربانی نے اہم نقطے پر توجہ مبذول کرائی ،سینیٹر راجہ ظفرالحق کی بھی حمایت وزیر مملکت سینیٹ میں بجٹ پیش کرسکتے ہیں ، یہ بالکل آئینی ہے اگر اپوزیشن اس پر بحث کرنا چاہتی ہے تو وہ الگ بات ہے،سینیٹر شبلی فراز

بدھ 23 جنوری 2019 23:07

حکومت نے اپوزیشن کی شدید مزاحمت کے باوجود سینیٹ میں بھی دوسرافنانس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2019ء) حکومت نے قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن کی شدید مزاحمت کے باوجود دوسرافنانس ترمیمی بل پیش کردیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے واک ائوٹ کے باوجود ایوان بالا میں وزیر مملکت حماد اظہر کے ذریعے بجٹ پیش کرنے کی اجازت دے دی ۔ گزشتہ روز وزیر مملکت حماد اظہر نے جب سینیٹ میں وزیرخزانہ اسد عمر کی عدم موجود گی میں دوسرا ترمیمی بجٹ پیش کرنے کی کوشش کی تو سینیٹر میاں رضاربانی نے ایوان کی توجہ اہم آئینی کی نقطے کی جانب دلائی کہ آئین کے آرٹیکل 9 کی کلاز 6کے تحت وزیر خزانہ اسد عمر کو خود ایوان بالا میں بل پیش کرنا چاہیے۔

تاہم وزیر خزانہ کو سینیٹ میں آتے وقت پائوں میں مہندی لگی ہوتی ہے ،تاہم سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیر مملکت سینیٹ میں بجٹ پیش کرسکتے ہیں ، یہ بالکل آئینی ہے ، تاہم اگر اپوزیشن اس پر بحث کرنا چاہتی ہے تو وہ الگ بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت کو خستہ حال معیشت ملی، اگر میں عمران خان کی حیثیت میں ہوتا تو یہ حکومت قبول نہ کرتا تاہم عمران خان کی ہمت ہے کہ انہوںنے حکمرانی قبول کی۔

تاہم پی ٹی آئی کی حکومت ملک اورعوام کی بہتر ی کیلئے اقدامات کررہی ہے، سینیٹر راجہ ظفرالحق نے میاں رضاربانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر مملکت کی جانب سے سینیٹ میں بجٹ پیش کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے اور سینیٹ کی روایت رہی ہے کہ وزیر خزانہ خود سینیٹ میں آکر بجٹ پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک تین بجٹ پیش کرکے عوام کے ناتواں کندھوںپر مزید بوجھ ڈالا دیا ہے۔اس کے بعد آئندہ سالانہ بجٹ مئی جون میں پیش کیا جائے گا۔جس کے بعد اپوزیشن واک ائوٹ کرگئی ۔ تاہم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آئین کے آرٹیکل 73کا حوالہ دیتے ہوئے حماد اظہر کو بجٹ پیش کرنے کی اجازت دے دی۔۔ ۔ شمیم محمود،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات