لاہور ، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 23 جنوری 2019 23:10

لاہور ، ایف آئی اے  سائبر کرائم سرکل نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2019ء) ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم عامر رفیق گرفتار کر لیا۔ ملزم کو علی ٹائون رائے ونڈ روڈ سے گرفتار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مدعی اسد نے ایف آئی اے کو درخواست دی کہ ملزم اس کی بہن کو بلیک میل کر رہا ہے ۔ ملزم عامر لڑکیوں کو ورغلا کر ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانا تھا۔ ملزم کے موبائل فونز سے تین خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیو نکلی ہیں ۔ سرکل انچارج غلام مصطفی باجوہ کی ہدایت پر عاشر ہارون، رانا عبید نے کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :