احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ

بدھ 23 جنوری 2019 23:14

احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں اور مقدمے کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر کئے گئے ریفرنس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

شریک ملزم منصور رضا رضوی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیشنل بینک کے سابق صدور سعید احمد اور نعیم محمود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے ملزموں کی عدم پیشی پر تحفظات ظاہر کئے۔ وکیل صفائی قاضی مصباح نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران ایک ملزم کی موجودگی ضروری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی دیگر دو ملزم آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔ عدالت نے دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جبکہ تیسرا گواہ آفتاب کو ریکارڈ سمیت 30 جنوری کو طلب کر لیا۔