فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 جنوری 2019 23:24

فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں، وہ کاغذ سے ڈیسک بجاتی رہی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فنانس بل سے بڑی گاڑیوں والے لوگوں پر مزید ٹیکس لگایا گیا ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے، فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ فنانس بل پیش کرنے کے موقع پر ایوان میں اپوزیشن کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں تھا، وہ کاغذ سے ڈیسک بجاتی رہی، ایوان میں شور شرابہ سے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی جس میں اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔