Live Updates

نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی

شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں مزید وقت گزارنا چاہتے ہیں یا چاہتے ہیں کہ ان کے پرودکشن آرڈر ضبط کرلئیے

بدھ 23 جنوری 2019 23:26

نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2019ء) نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں مزید وقت گزارنا چاہتے ہیں یا چاہتے ہیں کہ ان کے پرودکشن آرڈر ضبط کرلئیے ۔تفصیلات کے مطابق آج وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں فنانس بل پیش کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپوزیشن نے حکومتیں کیں،دل کھول کر غلطیاں بھی کیں۔ان کے پاس 10سال حکومت رہی کیا معیشت چھوڑ کر گئے۔انکا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے میڈیم ٹرم اکنامک فریم ورک پیش کریں گے۔سال ختم ہوا تو بجٹ خسارہ 6.6 فیصد تھا۔قرضہ عوام نے ادا کرنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ملک کو ڈھائی سے 3 ہزار ارب روپے کا مقروض کرکے چلے گئے۔

خسارہ ڈیڑھ سو ارب روپے تک پہنچا دیا گیا۔ریلوے ، پی آئی اے ، پاکستان اسٹیل میں رکارڈ خسارہ رہا ۔یہ جھوٹ کا پلندہ عوام کو سناتے رہے ،کاش ان کا ضمیر جاگتا۔اس تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین شور شرابا کر رہے تھے اور تالیاں بجا رہے تھے تاکہ وزیر خزانہ اسد عمر ایوان میں فنانس بل پیش نہ کر سکیں۔اس موقع پر انہوں نے مسکرا کر حزب اختلاف کے بینچوں کی جانب دیکھا اور کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ یہ لوگ منافقت نہیں کر رہے بلکہ جو کر رہے رہے ہیں ٹھیک کر رہے ہیں۔

میں معیشت کی بربادی کی کہانی سنا رہا ہوں اور یہ تالیاں بجا کر اپنی حقیقت بتا رہے ہیں۔یہ سننا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت حکومتی اراکین قہقہے لگا کر ہنسنے لگے۔دوسری جانب اپوزیشن بینچوں پر کچھ دیر کے لیے خاموشی طاری ہوئی تاہم اس سب کے باوجود انہوں نے شور مچانا جاری رکھا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ تو معیشت کو آئی سی یو میں چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

ڈھائی سے3 ہزار ارب کا قوم کو مقروض کردیا گیا۔عوام کو معلوم ہے علی بابا چالیس چور کونسی معاشی دہشت گردی کر کے گئے۔اس دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیر اعظم کی ذات پر حملے بھی کئیے گئے ۔اپوزیشن کی جانب سے گو نیازی گو اور مک گیا تیرا شو نیازی جیسے نعرے لگائے گئے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کانوں میں ہیڈ فون لگا کر مسکراتے رہے تاہم وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی معاون نعیم الحق نے اس رویے پر شہباز شریف کو کھلی دھمکی دے دی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ شہباز شریف کے ہاتھوں میں ہے کہ وہ فیصلہ کرلیں کہ وہ اسمبلی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو اپنے چمچوں کو سمجھائیں ۔
شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں مزید وقت گزارنا چاہتے ہیں یا چاہتے ہیں کہ ان کے پرودکشن آرڈر ضبط کرلئیے جائیں ۔
اگر شہباز شریف ،وزیر اعظم کے خلاف بدزبانی کرنے پر اپنے چمچوں کو حوصلہ افزائی کریں گے تو ان کو جان لینا چاہیے کہ پروڈکشن آرڈر ان کے لیے نہیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات