بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی

جمعرات 24 جنوری 2019 01:36

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری2019ء) بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی۔ بعد ازاں نیول چیف نے کمانڈر یو ایس نیول فورس سینٹرل کمانڈ اور کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس(CTF-150) سے بھی ملاقاتیں کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ امور اور باہمی بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کارگردگی بشمول پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول کے اقدام پر بھی روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے فروری 2019 میں  کراچی میں منعقد کی جانے والی کثیرالملکی بحری مشق امن 19 کے متعلق بھی بریف کیا۔ بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف نے خطے میں بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔  دیگر ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی اور سکیورٹی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں مضبوطی اور استحکام کا باعث ہوگا۔

متعلقہ عنوان :