خدیجہ صدیقی نے اپنے عزم سے پاکستانی خواتین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

جمعرات 24 جنوری 2019 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خدیجہ صدیقی نے اپنے عزم سے پاکستانی خواتین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خدیجہ صدیقی کی جدوجہد پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے جنہوں نے اپنے عزم سے پاکستانی خواتین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔