بارش اور برفباری کی وجہ سے سیشتیال کوہستان کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کھولنے کے لئے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی

جمعرات 24 جنوری 2019 00:40

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے سیشتیال کوہستان کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بندشاہراہ قراقرم کو کھولنے کے لئے چلاس سے ہیوی مشینری شتیال پہنچا دی گئی۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مزید بارش اور برفباری نہ ہوئی تو بدھ کی شام تک بند شاہرہ کو بحال کر دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ ایف ڈبلیو او کی درخواست پر چیئرمین ڈی ڈی ایم اے دیامر ڈپٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ کی ہدایت پر جی بی ڈی ایم اے کی مشینری شتیال پہنچ گئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی بی ڈی ایم محمد علی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پنچ گ گئے ہیں۔گزشتہ تین دنوں کی بارشوں اور برفباری کی وجہ سے پورے گلگت بلتستان میں معمو لات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :