لاہور: پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے نیا ایس او پی جاری

نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ کی جائے گی نہ ہی کاغذات چیک ہونگے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 24 جنوری 2019 10:48

لاہور: پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے نیا ایس او پی جاری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2019ء) سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے نیا ایس او پی جاری ہوگیا ہے جس کے مطابق ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی. پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لئے نیا ایس او پی ،ایس پی موبائلز لاہور نے جاری کیا ہے. ایس او پی کے مطابق ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی بلکہ وائرلیس پیغام چلا کر اسے روکا جائے گا، دوران تلاشی کسی قسم کی مزاحمت نہ کی جائے اور ناکوں پر صرف مشکوک گاڑی کو روکا جائے.

(جاری ہے)

نئے ایس او پیز میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے، دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے کاغذات چیک نہ کیے جائیں جبکہ مشکوک گاڑیوں اور پیدل جانے والے شخص کی چیکنگ کی جائے. سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے نیا ایس او پی جاری ہوگیا ہے جس کے مطابق ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی.

پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لئے نیا ایس او پی ،ایس پی موبائلز لاہور نے جاری کیا ہے. ایس او پی کے مطابق ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی بلکہ وائرلیس پیغام چلا کر اسے روکا جائے گا، دوران تلاشی کسی قسم کی مزاحمت نہ کی جائے اور ناکوں پر صرف مشکوک گاڑی کو روکا جائے. نئے ایس او پیز میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے، دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے کاغذات چیک نہ کیے جائیں جبکہ مشکوک گاڑیوں اور پیدل جانے والے شخص کی چیکنگ کی جائے.