ْبھارتی یوگا گرو رام دیو نے ملکی آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسئلہ کا انوکھا حل ڈھونڈ لیا

دو سے زیادہ بچوں والے جوڑوں کو ووٹ، ملازمت اور علاج معالجے کے حقوق سے محروم کر دیا جائے

جمعرات 24 جنوری 2019 12:49

ْبھارتی یوگا گرو رام دیو نے ملکی آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسئلہ کا ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) بھارت کے معروف یوگا گرو رام دیو نے ملکی آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسئلہ کا انوکھا حل تجویز کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گرو رام دیو نے کہا ہے کہ جن جوڑوں کے دو سے زیادہ بچے ہیں ان کو ووٹ، ملازمت اور علاج معالجے کے حقوق سے محروم کر دیا جائے۔علی گڑھ میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دو سے زیادہ بچوں والے خاندانوںکے افراد پر الیکشن لڑنے، سرکاری سکولوں میں داخلے اور سرکاری ملازمتوں کے حصول پر پابندی عائد کر دی جائے اور ان کی طرح شادی نہ کرنے والوں کو خصوصی مراعات دی جائیں۔