لمبے قد کے مالک محمد عرفان کے لیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑ گئی

جہاز عملے نے فاسٹ باﺅلر کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 جنوری 2019 12:45

لمبے قد کے مالک محمد عرفان کے لیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑ گئی
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 جنوری2019ء) قومی ٹیم کے طویل قامت فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کے لیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑگئی۔36سالہ محمد عرفان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ بنگلہ دیش میں سفر کے دوران جہاز میں سوار ہوئے تو اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ان کی ٹانگیں پھنس کر رہ گئی، طویل قامت پیسر کی مشکل کو دیکھتے ہوئے جہاز کے عملے کو بالآخر ترس آگیا، انہوں نے محمد عرفان کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز نے محمد عرفان کی جہاز میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”7فٹ 1 انچ قد کا نقصان دیکھے“۔
یاد رہے کہ محمد عرفان نے2010ءسے 2016ءکے دوران4ٹیسٹ ،60ون ڈے اور20ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے ۔محمد عرفان اب تک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں5میچز میں 40.75کی اوسط سے4وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ وہ اب تک 104ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 21.90کی اوسط سے118وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ،انہوں نے گزشتہ سال کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کے کفایتی ترین باﺅلنگ سپیل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا ۔