Live Updates

نئے پاکستان میں ہوں گے کام گھر بیٹھے بیٹھے

نہ قطار نہ انتظار! پنجاب حکومت نے ہر قسم کے سرکاری بِلوں اور چالانزکی ادائیگی کے لیے موبائل فون ایپلیکیشن متعارف کروا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 جنوری 2019 12:51

نئے پاکستان میں ہوں گے کام گھر بیٹھے بیٹھے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2019ء) شہریوں کے لیے سرکاری بلوں کی ادائیگاں آسان بنا دی گئی ہیں۔پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی ہے جس کے بعد لوگوں کو اب بل کی ادائیگی کے لیے نہ تو کوئی دھکے کھانے پڑیں گے اور نہ ہی لمبی لمبی لائنوں میں لگنا پڑے گا۔پنجاب حکومت نے سرکاری بلوں کی ادائیگی کے لیے ایک ایپ متعارف کروا دی ہے۔

کسی بھی سرکاری ادائیگی کے لیے شہری اپنے موبائل کے ذریعے سے بل ادا کر سکیں گے۔محکمہ خزانہ پنجاب نے پی آئی ٹی بی کے اشتراک اور سے ورکنگ شروع کر دی ہے۔پنجاب حکومت ایک آن لائن پورٹل بنا رہا ہے جس کے تحت مخلتف سرکاری ادائیگیاں گھر بیٹھے کی جا سکیں گی۔اس ایپ کے ذریعے سے ٹیکس کی ادائیگی اور چالان کی ادائیگی بھی کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

بلوں کی ادائیگی کے لیئے یہ پاکستان انفارمیشن ٹینالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کیا جائے گا۔

واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت اس سے قبل بھی عوام کی سہولت کے لیے ایپ متعارف کروا چکی ہے۔ پاکستان پوسٹ نے بھی صارفین کی سہولت کے لئے موبائل ایپلی کیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔جس کو استعمال کرتے ہوئے اب پارسل گھر سے بھجوائے جانے کی سہولت بھی موجود ہو گی۔۔ موبائل ایپلی کیشن میں ٹریکنگ ‘ شکایات کی رجسٹریشن‘ پوسٹل سروسز ٹیرف‘ پوسٹ کوڈز ‘ ڈاکخانے کی نشاندہی اور رابطے کی سہولت سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان ریلوے نے بھی ایک ایپلیکیشن متعارف کروائی تھی۔جس کے ذریعے سے صارفین ایپ سے ہی دیکھ سکیں گے کہ انکی مطلوبہ ریل اس وقت کی مقام پر موجود ہے۔صارفین اب پاکستان ریلوے کی ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے اپنی مطلوبہ ٹرین کا مقام پتہ چلا سکیں گےمسافروں کو یہ جاننے کے لیے کہ اس وقت ٹرین کہاں موجود ہے 117 پر کال نہیں کرنا ہو گی بلکہ اس مقصد کے لیے اب ایپلی کیشن بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم سیزن پورٹل بھی متعارف کروایا گیا تھا جس کے تحت شہری اپنی شکایات درج کرواتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات