Live Updates

سانحہ ساہیوال:پنجاب اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا

محکمہ داخلہ پنجاب اور وزیرقانون سانحہ ساہیوال پربریفنگ دیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 24 جنوری 2019 13:04

سانحہ ساہیوال:پنجاب اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2019ء) پنجاب اسمبلی کاان کیمرا اجلاس آج ہوگا جس میں اراکین کو سانحہ ساہیوال پربریفنگ دی جائے گی. تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال پر پنجاب اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب اور وزیرقانون سانحہ ساہیوال پربریفنگ دیں گے. پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں طویل عرصے بعد ان کیمرا اجلاس کا انعقاد ہوگا، پنجاب اسمبلی کے آج کے ایجنڈے پر ان کیمرا اجلاس کے سوا کچھ نہیں.

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران سانحہ ساہیوال پراپوزیشن اراکین نے شدید ہنگامہ آرائی کی تھی اور جے آئی ٹی کی رپورٹ زیربحث لانے کا مطالبہ کیا تھا.

(جاری ہے)

وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ایوان میں سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کے لیے تیار ہے. دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیا گیا تھا.

واضح رہے کہ 19 جنوری 2018 کو جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے. عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے. وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ایوان میں سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پر بحث کے لیے تیار ہے.

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا عندیہ دیا گیا تھا. واضح رہے کہ 19 جنوری 2018 کو جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے. عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات