گرین لینڈ میں موجود برف گذشتہ دو عشروں کے دوران اندازوں سے کہیں زیادہ تیزی سے پگھلی ہے، پروسیڈنگ آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز

جمعرات 24 جنوری 2019 13:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) گرین لینڈ میں موجود برف گذشتہ دو عشروں کے دوران اندازوں سے کہیں زیادہ تیزی سے پگھلی ہے۔

(جاری ہے)

پروسیڈنگ آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے جاری تازہ ترین تحقیق کے مطابق مصنوعی سیارچوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے تجزیئے سے معلوم ہوا ہے کہ 2003 ء سے 2013 ء کے دوران گرین لینڈ کی برف اوسط رفتار سے چار گنا زیادہ تیزی سے پگھلی ہے۔

قطب شمالی سے برف پگھلنے کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے گریس کے نام سے دو مصنوعی سیارچے خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا اور جرمن ایروسپیس سینٹر نے مشترکہ منصوبے کے تحت مارچ 2002 ء میں زمین کے گرد مدار میں بھیجے تھے۔گرین لینڈ میں برف پگھلنے کی رفتار میں تیزی کو گلوبل وارمنگ کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :