Live Updates

آرمی چیف بھی عمران خان کے گن گانے لگ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں تاجروں سے ملاقات میں کہا کہ جدھر بھی جائیں پاکستان کی تعریف ہو رہی ہوتی ہے اور ایسا وزیراعظم کی قابلیت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 جنوری 2019 13:36

آرمی چیف بھی عمران خان کے گن گانے لگ گئے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2019ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات ہوئی۔مجھے عقیل کریم ڈھیڈی نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاجروں سے ملاقات میں کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہےاور یہ سب عمران خان کی قابلیت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

آرمی چیف نے کہا پاکستان بحران سے نکل رہا ہے اور اس مقصد کے لیے ہم بھی اور پورا پاکستان بھی وزیراعظم کے ساتھ کھڑا ہے۔اس سے قبل بھی چوہدری غلام حسین یہ کہہ چکے ہیں کہ مخالفین کی جانب سے یہ افواہ اڑائی گئی تھی کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے لیکن ابھی ایک ہفتہ قبل ہی آرمی چیف نے ایک سیمینار میں کہا ہے کہ حکومت ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے اور ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے تو فوج اس کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر نے بہترین کام کیا ہے۔ملک کو جو مالی طور پر امداد چاہئیے تھی اس کے لیے عمران خان اور اسد عمر نے بہترین کوشش کی ہے۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ قطر میں وزیراعظم عمران خان پر جوتا اچھالنے کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی حالانکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں تھا۔عمران خان کا قطر میں والہانہ استقبال کیا گیا تھا۔خیال رہے معروف اینکر سمیع ابراھیم نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر افواہ گردش کر رہی ہے کہ کسی شخص نے قطر میں عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی ہے، اگر یہ اطلاع درست ہے تو یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔چوہدری غلام حسین نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات