ْملک میں معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کیے ،اب حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے‘نواز شریف

سی پیک کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائی ، اگر اسے روکا جاتا ہے تو ملک کو بہت نقصان ہوگا،سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں ’ان کے دیکھنے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق، وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے‘سابق وزیر اعظم نے غالب کے شعر میں اپنی صحت بارے بتایا

جمعرات 24 جنوری 2019 13:58

ْملک میں معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کیے ،اب حالات دیکھ کر افسوس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصدیق کیے بنا بے گناہوں کا خون نہیں بہانہ چاہیے تھا، چاہتا ہوں کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں،ملک میں معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کیے لیکن اب حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، سی پیک کو روکا جاتا ہے تو ملک کو بہت نقصان ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کے روز کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والے لیگی رہنماوں نے ان سے طبیعت سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے غالب کے شعر میں اپنی صحت کے بارے میں بتایا اور کہاکہ ان کے دیکھنے سے جو آجاتی ہے منہ پر رونق، وہ سمجھتے ہیں کے بیمار کا حال اچھا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے کہا کہ صحت ٹھیک اور حوصلے بلند ہیں۔کسی رہنما یا کارکن سے ملاقات کے لیے مجھے کوئی لسٹ دکھائی نہیں جاتی، ملنے کے لیے جو بھی آتا ہے اسے خوش آمدید کہتا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کیے لیکن اب حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، سی پیک کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائی تاکہ ملک خوشحال ہو، اگر اسے روکا جاتا ہے تو ملک کو بہت نقصان ہوگا۔نواز شریف نے کہا کہ حکومت کو چاہیے وہ عوامی مشکلات کے پیش نظر ملتان موٹروے فوری طور پر کھول دے۔انہوں نے سانحہ ساہیوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تصدیق کیے بنا بیگناہوں کا خون نہیں بہانہ چاہیے تھا، چاہتا ہوں سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات ہوں۔

نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو سن کر افسوس ہوتا ہے۔یاد رہے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہیں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24دسمبر کو قید کی سزا سنائی تھی۔