الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا کی جماعت سے منحرف ہونے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی میئر سے جواب طلب کرلیا

جمعرات 24 جنوری 2019 15:12

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا کی جماعت سے منحرف ہونے کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) الیکشن کمیشن نے ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا کی جماعت سے منحرف ہونے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی میئر سے جواب طلب کرلیا ۔ جمعرات کو ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا کی جماعت سے منحرف ہونے کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دور ان پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی کے وکیل محمد اکبر خان اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرا وکیل حفیظ الدین کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر ڈپٹی میئر سے جواب طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب کے ساتھ دلائل بھی سنے گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس سے متعلق سماعت 6 فروری کو مقرر کر دی۔