Live Updates

فواد چودھری صاحب (ن )لیگ نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر عوام اور غریب دشمن بجٹ کیخلاف پارلیمانی طریقے سے احتجاج کیا،مریم اور نگز یب

اپوزیشن غریب دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دے گی اور اس کی ڈٹ کر مخالفت کرے گی ، مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا وزیر اطلاعات کے بیان پر رد عمل

جمعرات 24 جنوری 2019 15:15

فواد چودھری صاحب (ن )لیگ نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر عوام اور غریب دشمن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری صاحب پاکستان مسلم لیگ (ن )نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر عوام اور غریب دشمن بجٹ کے خلاف پارلیمانی طریقے سے احتجاج کیا،فواد چوہدری صاحب مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران صاحب کی طرح پارلیمنٹ پر لعنت نہیں بھیجی۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے عمران صاحب کی طرح سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان نہیں کیا ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی طرح ساہیوال کے افسوسناک واقعہ پر ن لیگ نے لاہور کو لاک ڈاؤن نہیں کیا، نہ پارلیمنٹ اور نہ ہی پنجاب اسمبلی حملہ کیا، نہ ساہیوال کو آگ لگائی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آپ کی اطلاع کیلئے آب آپ اٴْس جماعت کی ترجمانی کر رہے ہیں جو دو سال پارلیمان سے بھاگے رہے اور تنخواہ اور مراعات بھی لیتے رہے انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری صاحب بات کرتے ہوئے جس پارٹی کے آجکل آپ ترجمان ہے اس کی تاریخ کا تو کم ازکم مطالعہ کرلیں۔

انہوںنے کہاکہ مینڈیٹ چور حکومت کالے دھن والے چوروں کی اکانومی لائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن غریب دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دے گی اور اس کی ڈٹ کر مخالفت کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی آمرانہ سوچ سے ڈرنے والے نہیں ہیں، وزراء کے بیانات ان کے فسطائی ذہن کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جس پارٹی کی آج آپ ترجمانی کررہے ہیں، اس نے پانچ سال پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی، دو سال پارلیمنٹ سے بھاگے رہے اور تنخواہیں بھی پوری وصول کیں۔انہوںنے کہاکہ یہی جماعت تھی جس نے منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ کر باہر نکال دو کے نعرے لگائے،پہلے اپنی موجودہ پارٹی کی تاریخ کا مطالعہ کریں، پھر بیان دیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات