اسلام مکمل دین اور ضابطہ حیات ہے،کوئی معاشرہ عوامی فلاح کے نظام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، صدر مملکت

جمعرات 24 جنوری 2019 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ اسلام ایک مکمل دین اور ضابطہ حیات ہے،کوئی معاشرہ عوامی فلاح کے نظام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی ایس آر سمٹ اور ایوارڈ 2019کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک مکمل دین اور ضابطہ حیات ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ نبی کریم ؐنے انسانی حقوق سے متعلق زور دیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ دین اسلام میں سماجی بہبود کا خصوصی ذکر ہے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ کوئی معاشرہ عوامی فلاح کے نظام کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔صدر مملکت نے کہاکہ تعلیم اور صحت قومی ترقی کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری کارپوریٹ سیکٹر پر بھی عائد ہوتی ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ موجودہ حکومت کا وژن پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں۔صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو خوش آمدید کہا اور انکی مہمان نوازی کی ،احساس ذمہ داری نہ ہو تو معاشرہ تقسیم ہو جاتا ہے۔