Live Updates

حکومتی ناقص پالیسیوں سے حالات ہمارے حق میں جارہے، نوازشریف

بتائیں شہبازشریف نے کل عمران خان کی کلاس لی ہے یا نہیں؟ اگر پی ٹی آئی کو اس بات الیکشن خریدنا نہیں پڑے گا تو کیا بیچنا پڑے گا؟ علیمہ خان کیس پر جارحانہ حکمت عملی اپنا کر کیس کوٹھایا جائے۔ جیل میں ملاقات کرنے والے سینئر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 جنوری 2019 16:04

حکومتی ناقص پالیسیوں سے حالات ہمارے حق میں جارہے، نوازشریف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومتی ناقص پالیسیوں سے حالات ہمارے حق میں جارہے، بتائیں شہبازشریف نے کل عمران خان کی کلاس لی ہے یا نہیں؟ اگر پی ٹی آئی کو اس بات الیکشن خریدنا نہیں پڑے گا تو کیا بیچنا پڑے گا؟ انہوں نے آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے والے سینئر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں پوچھا کہ بتائیں شہبازشریف نے کل اسمبلی میں عمران خان کی کلاس لی ہے یا نہیں؟ جس پر پارٹی رہنماؤں نے نوازشریف کو اسمبلی کی کاروائی سے آگاہ کیا۔

نوازشریف نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے حالات ہمارے حق میں جارہے ہیں۔ایک پارٹی رہنماء نے بتایا کہ اسد عمر نے کہا کہ آئندہ الیکشن خریدنا نہیں پڑے گا۔

(جاری ہے)

لیگی رہنماء کی بات سن کر نوازشریف حیران رہ گئے۔ انہوں نے اس بات کے جواب میں کہا کہ اگر الیکشن خریدنا نہیں پڑے گا توکیا اب انہیں بیچنا نہیں پڑے گا۔ ن لیگی رہنماء پرویز رشید نے نوازشریف کو علیمہ خان کیس سے متعلق بریفنگ دی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جارحانہ حکمت عملی سے علیمہ خان کے کیس کواٹھایا جائے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی صحت دن بدن بگڑنے لگی ہے۔نوازشریف کو دل کے دورے کی میڈیکل رپورٹس میں تصدیق بھی ہوچکی ہے۔لیکن اس کے باوجود تاحال نوازشریف کے علاج میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔اسی طرح طبی ماہرین نے بھی نوازشریف کو دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئر ڈاکٹر بلال ذکریاکا کہنا ہے کہ نوازشریف کی انجیوگرافی ہونی چاہیے تھی۔ٹراپ ٹی ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں اانجیوگرافی ہونی چاہیے تھی۔تھیلیم اسکین میں بھی دل کی تکلیف لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔نوازشریف کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ہسپتال پہنچتے ہی داخل نہ ہونے کا کہہ دیا گیا تھا۔معلوم نہیں کہ فیصلہ ڈاکٹرز کے علاوہ کون کرتا ہے؟ن لیگی رہنماء پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو تشویش میں مبتلا کیا ہے۔ نوازشریف کو علاج و معالجے کی سہولتیں نہیں دی جارہیں۔ علاج کی سہولتیں ہر قیدی کا حق ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات