7500 اور 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو ہوگی

جمعرات 24 جنوری 2019 17:08

7500 اور 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری کو ہوگی
سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 7500 اور 25000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم فروری بروز جمعة المبارک مظفر آباد اور کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ‘ دوسرا انعام 50 لاکھ کے 3 انعامات‘ جبکہ تیسرا انعام 93000 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔ اسی طرح 25000 والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 5 کروڑ ‘دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ کے 3 انعامات‘ جبکہ تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔