جدت کا شاہکارویوو کا نیا سمارٹ فون APEX 2019 آج لانچ کردیا گیا
صف اول کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے بیجنگ میں اپنے نئے کانسپٹ فون APEX 2019 کو باضابطہ طور پر متعارف کروادیا
جمعرات 24 جنوری 2019 17:01
اس موقع پر ویوو کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ، سپارک نی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"صارفین کی آسانی اور مستقبل کےڈیزائن کو معیار بناتے ہوئے APEX 2019 کو تخلیق کیا گیا ہے۔ اسکی Super Unibody ساخت، Full-Display فنگر پرنٹ سکینراور دیگر حیران کن فیچرز اسے اس سال کا سب سے منفرد سمارٹ فون بناتے ہیں اور یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جدت اورمستقبل کی جانب پیش رفت کے حوالے سے ویوو سب سے آگے ہے۔
(جاری ہے)
اس فون کا یونی باڈی ڈیزائن، بیزل کے بغیر سکرین اور ٹچ سنس ٹیکنالوجی جہاں اسے جدت سے آراستہ کرتے ہیں وہیں نئی میگ پورٹ ٹیکنالوجی، سپکیر کے بجائے باڈی ساؤنڈ کاسٹنگ ٹیکنالوجی اور تمام سکرین پر فنگرپرنٹ سکیننگ جیسے فیچرز پہلی بار کسی فون میں شامل کیے گئے ہیں۔
اس نئے فون کی نمایاں فیچرز کچھ یوں ہیں:
- فل ویوو ڈسپلے اور تمام سکرین پر فنگر پرنٹ سکیننگ ٹیکنالوجی
- واٹر ڈراپ گلاس ڈیزائن ، ٹچ سینس اور مقناطیسی پورٹ
- باڈی ساؤنڈ کاسٹنگ ٹیکنالوجی
- تیز ترین 5G نیٹورک
- کوالکام سنیپ ڈریگن 855 پراسیسر، 12 گیگا بائیٹ ریم
- 256 گیگا بائیٹ میموری
آرٹیفیشل انٹیلی جنس سافٹوئیر ٹیکنالوجی
عالمی مارکیٹ کے لیے یہ نیاسمارٹ فون اگلے ماہ بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگرس میں متعارف کروایا جائے گا اور اس میں استعمال ہونے والی تمام ٹیکنالوجیزکو دیگر ویوو سمارٹ فونز میں بھی جلد شامل کیا جائے گا۔
مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.