Live Updates

شاہ محمود قریشی سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کی ملاقات

پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے سنجیدہ ہے ، وزیر خارجہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا مقصد ایگزیکٹو اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کے معاملے کو آگے بڑھانا ہے، گفتگو

جمعرات 24 جنوری 2019 17:20

شاہ محمود قریشی سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے سنجیدہ ہے،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا مقصد ایگزیکٹو اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کے معاملے کو آگے بڑھانا ہے۔ جمعرات کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز/پارلیمنٹرینز نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام سمیت باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے سنجیدہ ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ایگزیکٹو اختیارات منتقل کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا مقصد ایگزیکٹو اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کے معاملے کو آگے بڑھانا ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ الگ سیکرٹریٹ بننے اور علیحدہ ترقیاتی بجٹ سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق ایک اچھی پیش رفت کرنا چاہتی ہے مگر لوگ سیاسی مصلحتوں کے پیش نظر اس مسئلے کو الجھا رہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات