Live Updates

عمران خان صدی کا سب سے بڑا ڈرامے باز وزیراعظم ہے، شبیر حسن انصاری

تحریک انصاف کے نا اہل اور جاہل وزراء نے عوام کو بحرانوں کو سوا کچھ نہیں دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 24 جنوری 2019 17:18

عمران خان صدی کا سب سے بڑا ڈرامے باز وزیراعظم ہے، شبیر حسن انصاری
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2019ء) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبروسابق ایم این اے صاحبزادہ شبیر حسن انصار ی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو چھ ماہ ہو گئے ہیں مگر ابھی تک یہ لوگ اپنی سمت کا تعین نہیں کر سکے ، ان کو ابھی تک اس با ت کا یقین ہی نہیں آ رہا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں ،منی بجٹ پر ایک اور منی بجٹ سمجھ سے بالاتر ہے، تحریک انصاف کی سیاست کا کوئی اصول تھا اور نہ ہی ان کی حکومت کا کوئی اصول نظر آرہا ہے، معاشی اصلاحتی پیکج کی حیثیت عمران خان کے ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ اصلاحتی پیکج کے نام پر منی بجٹ بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے دیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت کو پاکستان کی عوام پر مسلط کرنے والی طاقتیں مسلسل اس ملک کی عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابوہو گیاہے ملکی تاریخ میں اس وقت مہنگائی کی شرح سب سے بلند ترین مقام پر ہے، تحریک انصاف عوام کا خون چوسنے کے لیئے اقتدار میں آئی ہے،عمران خان کی کابینہ کے جاہل اور نا اہل وزراء نے ملکی ساکھ کو نہ صرف نقصان پہنچایا بلکہ عوام کی زندگی بھی اجیرن کردی ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی ہر وقت اس لمحے کو کوستے ہیں جب ان نا اہل اور نا تجربہ کارلوگوں نے اس ملک کی حکومت سنبھالی،موجودہ گھمبیر صورتحال کے باوجود تمام اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے تا کہ تحریک انصاف کے عوام دشمن پالیسیوں کیساتھ ان کا اصل چہر ہ سامنے آجائے اور ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے اور عوام ان کی قبروں پر نا اہل لوگ کا کتبہ لگا دیں مگر ان لوگوں کی حرکتیں اور ناقص پالیسیاں خود ہی ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگی، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ونٹی لیٹر پر ہے اور اپنی آخری سانسیس لے رہی ہے اور اس وقت موجودہ حکومت کی حالت اس مریض جیسی ہے جس کو ہر ڈاکٹر جواب دے دیتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات