چوتھا نذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ : مناواں جمخانہ نے احسان میموریل کوشکست دیدی

جمعرات 24 جنوری 2019 18:06

چوتھا نذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ : مناواں جمخانہ نے احسان میموریل ..
لاہور۔24 جنوری(اے پی پی چوتھے نذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں مناواں جمخانہ نے احسان میموریل کو 35 رنز سے ہرادیا۔ جلو پارک گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں مناواں جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 190 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

صہیب اسلم نے 32، شہزاد نے 31 رنز، شفاقت علی نے 27 رنز اور محمد ساجد نے 25 رنز بنائے۔ نجست خان نے 3 وکٹیں، محمد افضال اور شاہد خان نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ احسان میموریل کلب اپنی باری میں 155 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ محمد علی نے 31 رنز، محمد صابر نے 29 رنز اور محمد افضال نے 28 رنز بنائے۔ عبدالواحد نے 4 وکٹیں، محمد سہیل نے 3 وکٹیں اور محمد شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :