کوکا۔کولا نے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی بیوٹی ایکسپو میں ابھرتی بیوٹیشن سے تعاون کا اعلان کردیا

کوکاکولا پاکستان نے کراچی میں 26 اور 27 جنوری کو منعقد ہونے والی ملک کی اپنی نوعیت کی پہلی بیوٹی ایکسپو بعنوان خوبصورتی سے بڑھ کر (بیانڈ بیوٹیفل) میں لاہور کی ابھرتی ہوئی بیوٹیشن شبنم بشیر کو اسپانسر کرنے کا اعلان کیا ہے

جمعرات 24 جنوری 2019 17:31

کوکا۔کولا نے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی بیوٹی ایکسپو میں ابھرتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2019ء) کوکاکولا پاکستان نے کراچی میں 26 اور 27 جنوری کو منعقد ہونے والی ملک کی اپنی نوعیت کی پہلی بیوٹی ایکسپو بعنوان خوبصورتی سے بڑھ کر (بیانڈ بیوٹیفل) میں لاہور کی ابھرتی ہوئی بیوٹیشن شبنم بشیر کو اسپانسر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کشف فاوٴنڈیشن کے اشتراک سے کوکا۔کولا کے وسائل سے چلنے والے مائیکروفنانس پروجیکٹ 5بائی 20 پاکستان سے ساڑھے سات ہزار سے زائد خواتین مستفید ہوچکی ہیں اور شبنم بشیر ان میں سے ایک ہیں۔

شبنم بشیر نے چھوٹے قرضوں سے بیوٹیشن کے کورسز کرنے کے بعد اب گھر پر ہی اپنا سیلون کھول لیا ہے، اس سے انہیں اپنے گھرانے کی بہتر آمدن کے ساتھ اپنی مالی خود مختاری بحال رکھنے میں بھی مدد ملی ہے ۔ شبنم اس ایکسپو میں لائیو میک اپ ماسٹر کلاس میں شامل ہوں گی تاکہ وہ استفادہ کرنے والی اپنی ساتھی خواتین میں آگہی بڑھا سکیں۔

(جاری ہے)



اس بارے میں کوکا۔

کولا پاکستان و افغانستان کے جنرل منیجر رضوان خان نے کہا، "چھوٹے قرضوں اور کاروبار کی تربیت کی فراہمی کے ذریعے کمپنی نے سال 2020 تک 5 ملین خواتین کو بااختیار بنانے کا عہد کیا ہے۔ ہماری خواتین مالیاتی آزادی اور انڈسٹری میں براہ راست روزگار کے ذریعے واقعی خودمختار ہوسکتی ہیں اور کیٹ واک اور کشف کے تعاون سے ہم اپنے پروجیکٹ سے استفادہ کرنے والی 7500 خواتین کو بیوٹی، فٹبال کی سلائی، دست کاری اور ریٹیل انڈسٹری میں انکے پائیدار روزگار کے لئے آگہی بڑھا رہے ہیں۔

"

پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی بیوٹی ایکسپو ہے جس میں پاکستان کی مقامی بیوٹی انڈسٹری کو دنیا بھر میں فروغ دیا جائے گا اور بیوٹی و دیکھ بھال سے متعلق انڈسٹری میں دست کاریوں، منفرد اشیاء اور جدتوں کو سامنے لاکر پیش کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ شبنم بشیر جیسی خواتین کو اس طرح کے پروگرام کے ذریعے مستحکم انداز سے نیٹ ورکنگ حاصل ہوگی جو انتہائی مسابقت سے بھرپور انڈسٹری میں اپنے گھریلو کاروبار سے ترقی کے سفر پر گامزن ہیں۔