آسٹریلوی کرکٹرز کورٹس پیٹرسن اور جہی رچرڈسن کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو

جمعرات 24 جنوری 2019 18:06

آسٹریلوی کرکٹرز کورٹس پیٹرسن اور جہی رچرڈسن کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ..
برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) آسٹریلین کرکٹر کورٹس پیٹرسن اور جہی رچرڈسن نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کیا۔ کورٹس پیٹرسن اور جہی رچرڈسن کو سری لنکا کے خلاف کینگروز ٹیم میں شامل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیٹرسن نے سری لنکا کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں جس کی وجہ سے سلیکٹرز نے انہیں سکواڈ میں شامل کیا تھا۔ کورٹس پیٹرسن اور جہی رچرڈسن آسٹریلیا کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے بالترتیب 457 اور 458 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے قبل آرون فنچ، ہیڈ، لبوشگنے اور ہیرس ٹیسٹ ڈیبیو کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :