رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 24 جنوری 2019 18:06

رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے سیمی فائنل میچ میں رافیل نڈال کا مقابلہ یونان کے کھلاری سٹیفانوس سے تھا جس میں رافیل نڈال نے روایتی اور شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سٹیفانوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2، 6-4 اور 6-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یاد رہے کہ سٹیفانوس نے پری کوارٹر فائنل میچ میں سوئس سٹار راجر فیڈرر کو شکست دیکر میگا ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :