پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے ادارے کے سال19_ 2018 کیلئے 19کروڑ60 لاکھ روپے کے اخراجاتی بجٹ کی منظوری دے دی

جمعرات 24 جنوری 2019 18:19

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے ادارے کے سال19_ 2018 کیلئے 19کروڑ60 لاکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے ادارے کے سال19_ 2018 کیلئے 19کروڑ60 لاکھ روپے کے اخراجاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔بورڈ کے ڈائریکٹرزکا 40واں اجلاس وفاقی وزیران فارمیشن وٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ کیایکسٹرن آڈٹ کیلئے آڈٹ فرم ریاض احمد خان اینڈ کو کی منظورہ بھی دی۔اس موقع پر سیکریٹری آئی ٹی معروف افضل خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں سالانہ آڈٹ رپورٹ کو منظور کرلیا گیا۔بورڈ نیڈائریکٹرانفراسٹرکچر کے فوری طور پر لاھور سے اسلام آباد تبادلے کی منظوری بھی دی۔