پاکستان ہاکی فیڈریشن نے میڈیا منیجراعجاز چودھری کی چھٹی کروادی

جمعرات 24 جنوری 2019 18:19

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے میڈیا منیجراعجاز چودھری کی چھٹی کروادی
لاہور۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے میڈیا منیجراعجاز چودھری کی چھٹی کروادی ۔ اعجاز چوہدری نے میڈیا کو کی گئی اپنی ای میل میں کہا ہے کہ پی ایچ ایف نے انہیں باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ اب پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ان کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

نوکری سے فارغ کئے جانے کی وجوہات کے بارے میں پی ایچ ایف نے مجھے بتایا ہے کہ پی ایچ ایف میں میڈیا مینجر کی پوسٹ ہی ختم کردی گئی ہے ۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ اپنی ملازمت کے دوران میڈیا کے تعاون پر بہت مشکور ہوں، میں نے پاکستانی ہاکی کے بارے میں سب کو اپ ڈیٹ رکھنے کی کوشش کی۔

متعلقہ عنوان :