Live Updates

نعیم الحق کو دھمکی آمیز ٹوئیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

اپوزیشن نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 24 جنوری 2019 18:36

نعیم الحق کو دھمکی آمیز ٹوئیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2019ء) نعیم الحق کے دھمکی آمیز ٹوئیٹ پر اپوزیشن نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی مین فنانس بل پیش کئیے جانے کے دوران اپوزیشن کی جانب سے گو نیازی گو اور مک گیا تیرا شو نیازی جیسے نعرے لگائے گئے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کانوں میں ہیڈ فون لگا کر مسکراتے رہے تاہم وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی معاون نعیم الحق نے اس رویے پر شہباز شریف کو کھلی دھمکی دے دی۔

انکا کہنا تھا کہ یہ شہباز شریف کے ہاتھوں میں ہے کہ وہ فیصلہ کرلیں کہ وہ اسمبلی میں مثبت کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو اپنے چمچوں کو سمجھائیں ۔
شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔

(جاری ہے)

کیا وہ جیل میں مزید وقت گزارنا چاہتے ہیں یا چاہتے ہیں کہ ان کے پرودکشن آرڈر ضبط کرلئیے جائیں ۔

اگر شہباز شریف ،وزیر اعظم کے خلاف بدزبانی کرنے پر اپنے چمچوں کو حوصلہ افزائی کریں گے تو ان کو جان لینا چاہیے کہ پروڈکشن آرڈر ان کے لیے نہیں ہیں۔تاہم شہباز شریف کو دھمکانا نعیم الحق کو مہنگا پڑ چکا ہے۔نعیم الحق کے اس روئیے پر اپوزیشن نے نعیم الحق کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کےٹویٹ نےاسپیکرکےاستحقاق کومجروح کیا۔نعیم الحق نے اسپیکر،اپوزیشن اورپارلیمنٹ کودھمکایا ہے۔نعیم الحق پارلیمنٹ کا حصہ نہیں،حکومت میں ان کی پوزیشن کیا ہےمعلوم نہیں۔                  
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات