سانحہ ساہیوال،جےآئی ٹی کےسربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجازحسین کا ڈی جی ایکسائزکوخط

اعجاز شاہ نے نےایکسائزڈپارٹمنٹ سےذیشان جاویدکی گاڑی کی تفصیلات طلب کیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 24 جنوری 2019 23:10

سانحہ ساہیوال،جےآئی ٹی کےسربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجازحسین کا ڈی جی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال پر بننے والی جےآئی ٹی کےسربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجازحسین نے ڈی جی ایکسائزکوخط لکھا ہے۔ اعجاز شاہ نے نےایکسائزڈپارٹمنٹ سےذیشان جاویدکی گاڑی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی نے محکمہ ایکسائز سے ذیشان کی گاڑی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس مقصد کے لیے جےآئی ٹی کےسربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجازحسین نے ڈی جی ایکسائزکوخط لکھا ہے۔

اعجاز شاہ نے نےایکسائزڈپارٹمنٹ سےذیشان جاویدکی گاڑی کی تفصیلات مانگی ہیں۔ایکسائزڈپارٹمنٹ نےجےآئی ٹی کوگاڑی نمبرایل ای اے6683کےمالکان کارکارڈفراہم کردیا۔ریکارڈ کے مطابق گاڑی ایل ای اے6683مارچ2012میں لاہورکی رہائشی ثمینہ مقدرکےنام رجسٹرہوئی۔گاڑی جولائی 2012 میں اوکاڑہ کےرہائشی شوکت علی ساجدکےنام ٹرانسفرہوئی۔

(جاری ہے)

جولائی2017میں گاڑی لاہورکےعظیم لیاقت کے نام ٹرانسفرہوئی۔

عظیم لیاقت کے بعد گاڑی کی ملکیت کسی کے نام پر منتقل نہیں ہوئی۔ عدیل حفیظ، ثاقب مجیدکےدرمیان مئی2018میں خریدوفروخت کامعاہدہ ہوا ۔دہشتگرد عدیل حفیظ نے ثاقب مجید سے گاڑی خریدی۔دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی اور چئیرمین سینیٹ نے ذیشان کی والدہ اور اسکے بھائی کو اسلام آباد منتقل کر لیا ہےجہاں دونوں شخصیات ان سے ملاقات کریں گے۔