Live Updates

معروف سیاست دان نے نواز شریف کو این آر او ملنے کا دعویٰ کر دیا

سینیٹر جان اچکزئی کے مطابق نواز شریف کو ڈیل مِل چُکی ہے وہ جلد علاج معالجے کے بہانے مُلک سے باہر چلے جائیں گے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 25 جنوری 2019 13:34

معروف سیاست دان نے نواز شریف کو این آر او ملنے کا دعویٰ کر دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 جنوری 2019ء ) گزشتہ کافی عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جیل میں بند نواز شریف کی سزا عارضی ہے۔ اُنہیں جلد ہی این آر او مِل جائے گا اور وہ مُلک سے باہر مقیم ہو جائیں گے۔ اگرچہ موجودہ حکومت شریف برادران کو اس قِسم کی کسی ڈیل دینے سے انکار کرتی آ رہی ہے تاہم ایک اور معروف سیاست دان نے نواز شریف کو ڈیل ملنے کا دعویٰ کر کے سیاسی ایوانوں میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔

ماضی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر اور ترجمانی کرنے والے جان محمد خان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں بند نوازشریف کو ڈیل مل چکی ہے اور وہ جلد ہی خود ساختہ جلاوطنی کے معاہدے پر دستخظ کر دیں گے۔ جان اچکزئی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل تقریباً طے ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

وہ جلد ہی معاہدے کے تحت علاج معالجے کے بہانے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر لیں گے۔

جبکہ مریم نواز ان کی جگہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بھی این آر او مِل جائے گا اور وہ بھی پاکستان سے باہر چلے جائیں گے اور دونوں بھائی لُوٹی ہوئی دولت سے ریٹائرمنٹ کی زندگی کا لطف اُٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ شاید طیب اردگان نواز شریف سے قرابت داری کا واسطہ دے کر عمران خان کو منانے میں کامیاب ہوجائیں کہ وہ ایک این آر او کی سطح پر نواز شریف کو ترکی بھیجنے پر راضی ہو جائیں لیکن عمران خان صاحب نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

اسی طرح ایک قومی اخبار کی شائع کردہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بیرون ملک علاج کے سلسلے میں جانے کے لیے این آر او کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔شہباز شریف پی اے سی کی چیئرمین شپ بھی رضاکارانہ طور چھوڑنے کو تیار ہو گئے ہیں۔اخباری رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کے لیے حکومت سے باضابطہ طور این آر او مانگا ہے اور مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے دو ماہ علاج کے بعد وطن واپس آ جائیں گے اور پھر ملک سے باہر جائیں گے تو لمبی مدت کے لیے قیام و طعام ہو سکتا ہے۔

ریکوری سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے ذمہ تمام واجب ادا ہو گی اور وہ واپس کر دی جائیں گی لیکن سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور داماد علی عمران سے متعلق شہباز شریف پریشان ہیں اور اور اسی پریشانی کی وجہ سے ان کی بیماری بڑھتی جا رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات