چکوال، غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے پر مقدمہ درج

جمعہ 25 جنوری 2019 19:34

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) تھانہ کلرکہار کے علاقہ بھون میں غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد عرفان اے ایس آئی پوسٹ بھون نے استغاثہ دیا کہ بسلسلہ گشت و پڑتال و ناکہ بندی ایک ہائی ایس نمبری LOP/4643جس کو ڈرائیور ملزم مختار احمد ولد محمد یار سکنہ سرگودھا چلا ہرا تھا جس نے 02عدد سی این جی سلنڈر غیر قانونی طور پر گاڑی میں نصب کر رکھے تھے۔جس نے اپنی اور دیگر عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا،جس پر مقدمہ درج ہوا۔