قصور، پولیس کی منشیات فروشوں، اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری،28ملزمان گرفتار

جمعہ 25 جنوری 2019 20:22

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) پولیس کی منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری،14خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت28ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میںمنشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں ،مجرمان اشتہاریوں اور کریمنلز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، اس سلسلہ میںپولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل ،ڈکیتی، راہزنی ، چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث14خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے،گرفتار مجرمان اشتہاریوں میں اے کیٹگری کی5اشتہاری بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ صدر قصور پولیس نے ملزم دانش سے 1060گرام چرس ،تھانہ مصطفی آباد پولیس نے ملزم زاہد عرف بھیو سے 1050گرام چرس، تھانہ سٹی پتوکی پولیس خاتون منشیات فروش شہناز بی بی سے ڈیڑھ کلوگرام چرس، تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ملزم رمضان عرف لاہوری سے 1360گرام چرس اور تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ملزم اختر زمان پٹھان سے لکی مروت ہوٹل سے 1360گرام چرس برآمد کرکے ہوٹل کو سیِل کردیا ہے ،اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو پسٹل اور دو پمپ ایکشن برآمد کیے جبکہ تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں وحید شفیع اور رضا وقاص کی اطلاع پر ملزم اسلم سے کلاشنکو ف اور تین میگزین برآمد کرکے مقدمات درج کیے ۔

تھانہ منڈی عثمانوالا پولیس نے بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر ریڈ کرتے ہوئے 4جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے دائوپر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کیا ۔