ڈی پی اوقصور نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کاحصول آسان کردیا

جمعہ 25 جنوری 2019 20:22

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پرتحصیل پتوکی کی عوام کیلئے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کاحصول انتہائی آسان کردیاگیا ، تھانہ صدرپتوکی میں آفس قائم کردیا گیا ہے،اب تحصیل پتوکی کے رہائشی قصور کی بجائے تھانہ صدرپتوکی سے اپنا لرننگ لائسنس بنوا سکیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کے نوٹس میں آیا کہ تحصیل پتوکی کے رہائشی عوام ڈرائیونگ لرننگ لائسنس کے حصول کیلئے قصور آتے ہیں جس کیلئے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ڈی پی اوقصور نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ صدر پتوکی میں لرننگ لائسنس آفس کے قیام کے احکامات دئیے ۔

ڈی پی اوقصور کی خصوصی کاوش سے تھانہ صدر پتوکی میں آفس قائم کردیا گیا ہے جہاں اب تحصیل پتوکی کی رہائشی عوام اپنا لرننگ لائسنس بنوا سکیں گے،تھانہ صدر پتوکی میں عوام کی سہولت کیلئے ڈرائیونگ لرننگ لائسنس آفس کے قیام پر عوام نے خوشی کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :