نامعلوم ملزمان حجام کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار

جمعہ 25 جنوری 2019 20:36

لالہ موسیٰ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2019ء) نامعلوم ملزمانحجام کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چکوڑی بکھو کے رہائشی حجام رخسار احمد کو نامعلوم افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے تھانہ کنجاہ نے مقتول کے چچا محمد انور کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول رخسار کی 7سال قبل میانہ گوندل کی میمونہ سے شادی ہو ئی تھی جن کے درمیان ایک ماہ سے ناراضگی چلی آرہی تھی اور وقوعہ کے روز اسکی بیوی بھی گھرپر موجود نہ تھی مقتول ایک بیٹے کا باپ تھا جبکہ ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔