روسی کروز میزائل پر ماسکو اور نیٹو کی میٹنگ ناکام

ہفتہ 26 جنوری 2019 10:50

ماسکو ۔ 26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روسی کروز میزائل کے تنازعے پر ماسکو حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا اور روس کے درمیان طے شدہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر ٹریٹی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ روس سمجھوتے پر تیار نہیں ہے۔ اس تناظر میں یہ اہم ہے کہ امریکا نے اس معاہدے سے 2 فروری سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے 6 ماہ بعد امریکا آئی این ایف سمجھوتے سے پوری طرح دستبردار ہو جائے گا۔