Live Updates

پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان کے پارلیمنٹ میں نہ آںے کی انوکھی وجہ بتا دی

وزیراعظم عمران خان ایوان پورا نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ میں نہیں آتے۔ پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 26 جنوری 2019 11:39

پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان کے پارلیمنٹ میں نہ آںے کی انوکھی وجہ بتا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی میں نہ آنے پر اپوزشین کی طرف سے تنقید کی جاتی ہے اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام قانون سازیاں اپوزیشن کی ہٹ دھری کی نظر ہو گئیں ہیں پہلے انہوں نے تین ماہ یہ ضد لگائے رکھی کہ ایک ایسا شخص جو نیب میں زیر حراست ہے اسے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنایا جائے اور پھر انہوں نے اپنی ضد کو منوایا۔

وزیراعظم عمران خان اور حکومتِ پاکستان اس پارلیمنٹ کو فنگشنل دیکھنا چاہتی ہے۔عمران خان اس پارلیمنٹ کو حوصلہ افزائی کا ذریعہ اور پاکستان کی22 کروڑ عوام کے لیے سروس ڈلیوری سنٹر بنانا چاہتے ہیں۔لیکن ہم نے تمام تر اختلافات کے باوجود شہباز شریف کو لیڈر آف اپوزشین بنایا تاکہ قومی اسمبلی میں کارائی آگے بڑھے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جب تک ایوان مکمل نہیں ہوتا وزیراعظم عمران خان وہاں آکر کیا کریں گے۔

ایوان پورا نہ ہونے پر عمران خان ان کی نورا کشتی دیکھنےآئیں گے کیا؟۔اور ایوان اس وقت مکمل ہو گا جب سٹیڈنگ کمیٹیز پوری ہوں گی لیکن اس کے باوجود عمران خان قومی اسمبلی میں آئے اور پھر جو وہاں ہوا سب نے دیکھا۔اپوایشن کا رویہ سنجیدہ ہونا چاہئیے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ ہر ہفتے کو قومی اسمبلی میں بھی جوابدہ ہوں گے۔

بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہر ہفتے ایک گھنٹہ ارکان اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیں گے۔ حکومت نے وزیراعظم آورکو اسمبلی کے قواعد کا باقاعدہ حصہ بنانے کے لیے ترمیم قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کی تھی۔ دستیاب ہونے کی صورت میں اجلاس کے ہر پہلی بدھ کو وزیراعظم ارکان کے سوالات کے جواب دیں گے تاہم وزیراعظم یہ وعدہ وفا نہ کر سکے جس پر انہیں اپوزشین کی جانب سے تنقید بھی برداشت کرنا پڑی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات