روسی کروز میزائل کے تنازعے پر ماسکو حکومت اورنیٹو کے مذاکرات ناکام ہوگئے

امریکا اور روس کے درمیان طے شدہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر ٹریٹی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں ،نیٹوسیکرٹری جنرل

ہفتہ 26 جنوری 2019 13:49

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2019ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روسی کروز میزائل کے تنازعے پر ماسکو حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکامی سے ہمکنار ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا اور روس کے درمیان طے شدہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر ٹریٹی (آئی این ایف) کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ روس سمجھوتے پر تیار نہیں ہے۔ اس تناظر میں یہ اہم ہے کہ امریکا نے اس معاہدے سے دو فروری سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے چھ ماہ بعد امریکا آئی این ایف سمجھوتے سے پوری طرح دستبردار ہو جائے گا۔