صدر مملکت عارف علوی نے سانحہ ساہی وال کے متاثرین کو اسلام آباد لانے پر نوٹس لے لیا

پنجاب حکومت اس بات کی تحقیقات کرے کہ متاثرہ خاندان کو کس کے کہنے پر اسلام آباد لایا گیا، صدر مملکت

ہفتہ 26 جنوری 2019 14:48

صدر مملکت عارف علوی نے سانحہ ساہی وال کے متاثرین کو اسلام آباد لانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے سانحہ ساہی وال کے متاثرین کو اسلام آباد لانے پر نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو صدر مملکت نے کہا کہ پنجاب حکومت اس بات کی تحقیقات کرے کہ متاثرہ خاندان کو کس کے کہنے پر اسلام آباد لایا گیا۔ترجمان ایوان صدرکے مطابق صدر عارف علوی نے کہاکہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو ایوان صدر میں طلب نہیں کیا گیا تھا۔