وزیر خارجہ ملتان پہنچ گئے ،

کل ملک مظہر عباس راں کی رسم قل میں شریک ہونگے

ہفتہ 26 جنوری 2019 14:52

وزیر خارجہ ملتان پہنچ گئے ،
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے ۔ وزیر خارجہ ملتان آمد کے بعد این اے 156 اور این اے 157 کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ ، وفود سے ملاقات اور مختلف تقریبات میں شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

کل 27جنوری اتوار سابق ایم پی اے ملک مظہر عباس راں کی رسم قل میں شریک ہونگے۔