امریکی صدر کے قریبی ساتھی پر غلط بیانی کی فرد جرم عائد

ہفتہ 26 جنوری 2019 15:20

واشنگٹن ۔ 26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی روجر سٹون پر غلط بیانی کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹون پر شبہ ہے کہ انہوں نے 2016ء کے صدارتی الیکشن میں ہیلری کلنٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی ای میلز کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا تھا۔ سٹون کو گزشتہ روز فلوریڈا میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ امریکی استغاثہ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کی مہم میں یہ ای میلز روسی ہیکرز نے حاصل کی تھیں اور بعد ازاں انہیں وکی لیکس کے حوالے کر دیا گیا۔