اسلام آباد پولیس کی کرکٹ ٹیم نے ہواوے کرکٹ ٹیم کو ایک دوستانہ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 26 جنوری 2019 19:01

اسلام آباد پولیس کی کرکٹ ٹیم نے ہواوے کرکٹ ٹیم کو ایک دوستانہ میچ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2019ء) اسلام آباد پولیس کی کرکٹ ٹیم نے ہواوے کرکٹ ٹیم کو ایک دوستانہ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد پولیس کی کرکٹ ٹیم نے ہواوے کی کرکٹ ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی،اسلام آباد پولیس ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا. ہواوے کی کرکٹ ٹیم 129 رن رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اسلام آباد پولیس ٹیم کی جانب سے ایوب اعوان، عاطف حسین اور زرغام نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.اسلام آباد پولس کی کرکٹ ٹیم نے مقررہ ہدف اٹھارویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا. حامد علی 51 اور شہریار 32 سکور کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔

متعلقہ عنوان :