کینیڈین وزیراعظم نے چین میں اپنا سفیر برخاست کر دیا

جان مککلم کو ہواوے کی خاتون اہلکار کی کینیڈا میں حراست اور ضمانت کے حوالے سے بیان دینے پر برطرف کیاگیا،رپورٹ

اتوار 27 جنوری 2019 14:22

اوٹا وا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2019ء) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے چین میں اپنے ملک کے سفیر جان مککلم کو اٴْن کے منصب سے ہٹا کر اٴْن کے نائب کو یہ ذمہ داری سونپ دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹروڈو نے رپورٹرز کو بتایا کہ انہوں نے سفیر کو مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔

(جاری ہے)

سفیر جان مککلم نے وزیراعظم کی ہدایت پر اپنا استعفیٰ پیش کر دیا اور اٴْسے منظور بھی کر لیا گیا ہے۔ سفیر کو ہٹانے کی وجہ اٴْن کا وہ بیان ہے، جو انہوں نے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی خاتون اہلکار کی کینیڈا میں حراست اور ضمانت کے حوالے سے دیا تھا۔ کینیڈین سفیر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اس بیان میں عدالتی کارروائی کے حوالے سے کچھ غلط بیان کیا تھا۔